تازہ ترینخبریںپاکستان

شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی طاقت کی علامت تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی ، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کی طاقت کی علامت تھے۔

https://twitter.com/PakinCambodia/status/1610880559177433088?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1610880559177433088%7Ctwgr%5E3ae3f477495db8a844ab8b64b0bbaefdea37b113%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1178712

ٹوئٹر بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو ایک نظریہ ہے ، جسے مٹانے کی کوشش کرنے والے تاریخ میں بےنام و نشان خاک بن گئے ، بھٹو کا نام آج بھی پاکستان کے گلی کوچوں سمیت دنیا کے کونے کونے میں گونجتا ہے۔ شہید بھٹو نے خلوص ، تدبر ، محنت سے ملک کو سیاسی ، معاشی اور معاشرتی لحاظ سے آگے بڑھایا ، انہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا ، بااختیار بنایا ، ملک کو پہلا متفقہ آئین اور جوہری پروگرام دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قائدِ عوام نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا مرکز بنایا اور پاکستان اور چین تعلقات کی بنیاد رکھی ، پاک ، چین تعلقات کو ایک اٹوٹ دوستی میں تبدیل کرنا بھی ذوالفقار علی بھٹو کا طرہ امتیاز ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو ٹریڈ یونینز تشکیل دینے کا حق دیا، مزدور دشمن پالیسیوں کا خاتمہ کیا، شہید بھٹو نے زرعی اصلاحات کرکے بے زمین کسانوں کو زمینیں دیں اور غریبوں کو گھروں کا مالک بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ قائد عوام کے نظریے اور مشن کی خاطر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی بھر جدوجہد کی ، ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور مشن کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین کی حفاظت ، جمہوریت کو مضبوط ، رواداری اور مساوات کو فروغ دیں گے ، ہم پاکستان کو اسلامی دنیا کا رول ماڈل ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد کو منزل پر پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button