تازہ ترینخبریںدنیا

چین کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ

چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عظیم دوست چین سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کے ہم قدم ہیں ، چین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سیلاب سے بحالی و تعمیر نو کیلئے 300 ملین یوآن فراہم کرے گا، چین کی جانب سے 300 ملین یوآن جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستان کو امداد فراہمی بارے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈینیشن سینٹرنے فزیبلٹی اسٹڈی پلان تیار کرلی، فزیبلٹی اسٹڈی پلان صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ چین کی امداد صوبوں میں سیلاب سے بحالی و تعمیر نو سمیت شعبہ صحت کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button