تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ : کرپشن ، اختیارات سے تجاوز اور مس کنڈکٹ پر ماتحت عدلیہ کے 3 ججز برطرف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے کریشن ، اختیارات سے تجاوز اور مس کنڈکٹ پر ماتحت عدلیہ 3 ججز کو ملازمت سے برطرف کردیا اور اورچار ججز کے خلاف انکوائری ختم کر دی۔

لاہور میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ججز کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ ضلعی عدالتوں سے وابستہ ان ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن اور مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر علی کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر امین اور مس کنڈکٹ پر سول جج جنید اقبال کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے ججز محکمانہ انکوائری اور ذاتی شنوائی کے موقع پر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے۔

دوسری طرف انتظامی کمیٹی نے سیشن جج لاہور تنویر اکبر سمیت 4 ججز کے خلاف محکمانہ انکوائریاں ختم کردیں۔ کمیٹی نے ججز کی انکوائری ڈراپ کرنے کی منظوری دی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججز کی انکوائریاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button