تازہ ترینخبریںپاکستان

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محکمہ کی کالی بھیڑیں بے نقاب ہونے لگیں

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے محکمہ کی کالی بھیڑیں بے نقاب ہونے لگیں۔

سنٹرل جیل لاہور کے ملاقات شیڈ میں تعینات خاتون اہلکار کو سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے CCTV کیمرے کے ذریعے رشوت لیتے دیکھا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزکورہ خاتون اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔

سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے CCTV کیمروں کے ذریعے پنجاب بھر کی جیلوں کی 24 گھنٹے نگہداشت کی جاتی ہے۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ قیدیوں اور انکے ملاقاتیوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ کی کالی بھیڑوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بے نقاب کر کے انھیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button