تازہ ترینخبریںپاکستان

پرویز الٰہی نےاعتماد کا ووٹ نہ لیا گیا توعدالت گورنر کے نوٹس کو اپلائی کرے گی

وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں پنجاب حکومت کوعدالت نے عبوری ریلیف دیا چند دنوں میں اعتماد کا ووٹ نہ لیا گیا توعدالت گورنر کے نوٹس کو اپلائی کرے گی، 2018 میں عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا جسے چرایا گیا، نواز شریف کے دور میں. معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی، اب ہمیں قرضوں میں جکڑا ہوا، بجلی بحران کا شکار پاکستان ملا،،، دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے،انسٹیٹیوٹ آف انجنیئرز پاکستان کی چھپنویں 56 سالانہ جنرل میٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا ہمارے سابقہ دور می‍ں ملکی معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی، اس وقت معاشی بدحالی کا شکار، قرضوں میں جکڑا ہوا پاکستان ملا،2011 میں ملک دہشت گردی کہ زد میں تھا میاں نواز شریف نے امن قائم کرنے کا فیصلہ کیا وہ دہشت گردی جس کو ختم کردیا تھا ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہر وقت توڑ پھوڑ کی سیاست ملک کو پیچھے لے کر جارہی ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت کا برا حال ہے، ہم اس رفتار سے آگے نہیں بڑھ سکے جس سے دنیا ترقی کررہی ہے،سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقے ابھی تک سیلاب سے متاثر ہیں، نئی مردم شماری اور ان علاقوں کی بحالی الیکشن سے قبل ہونی ضروری ہے اکتوبر 2023 الیکشن کا وقت ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 پنجاب میں ن لیگ کے مینڈیٹ کو چرایا گیا، عمران خان کو خود کے لیے بھی عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے انہوں نے چار سال میں معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا اس وقت انتشار کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت کو عدالت نے عبوری ریلیف دیا ہے اگر چند روز میں اعتماد کا ووٹ نہ کیا گیا تو گورنر کا نوٹس اپلائی ہوگا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں انجنئیرز کی انرجی سمیت دیگر شعبوں میں شروع ہونے والے منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا ینگ انجنیئرز کے لیے 40 ہزار ماہانہ انٹرنشپ پروگرام شروع کررہے ہیں، تین ارب کی لاگت سے اے کیو آئی انجنئیرنگ انسٹیٹیوٹ کا بھی اسی سال سنگ بنیاد رکھا جائے گا،، تقریب میں صدر آئی ای پی فرحت عادل، سیکرٹری جنرل امیر ضمیر، چئیر میں لوکل سنٹر مسعود علی خان اورسابق چئیرمین جاوید سلیم قریشی نے خطاب کیا جبکہ ملک بھر سے انجنیئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button