تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کرلی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کرلی ۔

پار ٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ قانونی ماہرین نے عمران خاں کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کیا ، قانونی ماہرین نے بتایا کہ اسمبلی کی تحلیل پر سمری گورنر کے سپرد کی جائے تو گورنر اسے روک نہیں سکتا۔ آئین کے تحت گورنر کو سمری موصول ہونے کے 48 گھنٹوں میں اسمبلی خود تحلیل ہو جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر 3 ہفتوں سے زائد مختلف قانونی ماہرین سے مشاورت کی، عمران خان آج اور کل پارٹی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے مزید مشاورت کریں گے۔ عمران خان 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیاں توڑنے اور دیگر معاملات پر اعلانات کریں گے۔

دوسری جانب وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کل کے بجائے آج اسمبلیاں تحلیل کر دیں، حکومت 90 روز میں انتخابات کروا دے گی۔

گوریر پنجاب بلیغ الرحمان کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا آئینی اختیار ہے تو میرے پاس بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہنے کا اختیار موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button