تازہ ترینتحریکخبریں

پرویز الہٰی کی رائے ہے اسمبلیاں توڑنے میں جلدبازی نہیں کرنی چاہیے ، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور کچھ دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدبازی نہیں کرنی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں ریاست کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔ مونس الہٰی نے عمران خان کو پھر یقین دلایا ہے کہ جو بھی فیصلہ وہ کریں گے، پرویز الہٰی اس کی تائید کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی سے وفاقی وزراء ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات موجودہ سیاسی صورت حال پر نہیں تھی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ میں لائے جانے والے ایک بل پر صدر کے تحفظات سے متعلق تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button