تازہ ترینخبریںپاکستان

پہلے وزیراعظم پاکستان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے

قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے۔

ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔اکبر لیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مدد کرنےکی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button