تازہ ترینخبریںپاکستان

اپنا میئر کراچی منتخب کرانا ہمارا حق ہے ، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنا میئر کراچی منتخب کرانا اور شہر کے مسائل حل کرنا ہمارا حق ہے۔

نشتر پارک میں پی پی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کراچی کی پیپلز پارٹی نے دل جیت لیا ہے، یہاں عوام کا جوش دیکھ کر امید ہے کہ اگلا میئر بھی جیالا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نفرت کی نہیں امید کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم نے ایک دو نہیں، تین آمروں کو بھگایا ہے۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے فیصلہ کیا تھا کہ اس سال یوم تاسیس ضلعوں میں منائیں گے، آج نشتر پارک کراچی کے شہریوں سے بھرا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ناک کے نیچے بلدیاتی انتخابات جیت چکے ہیں، اس میدان میں بیٹھا ہوا، ایک جیالا اس شہر کا میئر منتخب ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ہر طبقے کو معاشی انصاف دلایا ہے، پیپلز پارٹی نفرت اور انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے، ہم تو امید اور یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جنگ ہارنے کے بعد ذوالفقار علی بھٹو نے ملک سنبھالا تھا، ہاری ہوئی قوم کو امید دلائی اور اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 90 ہزار جنگی قیدی واپس لے کر آئے، 5 ہزار مربع کلومیٹر زمین شہید بھٹو کامیاب خارجہ پالیسی سے واپس لائے، آج اسی 5 ہزار مربع میٹر زمین سے کالا سونا کوئلہ نکل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button