تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے : پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پراسمبلی توڑنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں، تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ان سیشن ہو تو تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہوسکتی، عمران خان جب کہیں گے ، پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے ،  پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور (ق) لیگ کےاراکین کی تعداد 191 ہے ،اپوزیشن اقلیت میں ہے اوراقلیت میں ہی رہے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسمبلی ان سیشن ہو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا بھی نہیں کہا جا سکتا اور نا ہی گورنر راج لگ سکتا ہے ، ہم نے تمام کام آئین اور قانون کے دائرے میں کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button