تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران بھی عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے، پلڈاٹ

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ اسمبلی سیشن میں ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے اور گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ مجھے آئین میں ایسی کوئی ممانعت نظر نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہو جاتی ہے اور 90 دنوں میں انتخابات نہیں ہوتے تو عجیب سی صورتحال ہوگی اور یہ معاملہ عدالتوں میں جاسکتا ہے

احمد بلال محبوب نے کہا کہ نئی مردم شماری ابھی مکمل نہیں ہوئی، عمران خان کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے، یہ معاملہ بھی عدالت میں جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button