تازہ ترینخبریںپاکستان

الیکشن کے نتیجے میں مخلوط حکومت آئی تو کیا ہوگا ؟ کائرہ

وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ہوجاتے ہیں اور مخلوط حکومت آتی ہے تو کیا پھر سیاسی استحکام آجائے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام ہے اور دوسری طرف عدم استحکام مزید بڑھا رہے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سسٹم کو ڈی ریل نہ کرنے دیں اور عمران خان کو اسمبلیوں پر ایک اور حملہ نہ کرنے دیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی ختم ہوتی تو ہم بہت پہلے انگیج کرلیتے، عمران خان شرط نہیں اپنا مطالبہ سامنے رکھیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے اور درمیانی راستہ نکل سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button