تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان آج صدرِ مملکت عارف علوی سے استعفیٰ دلوا کر دکھائیں ، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا استعفوں کا اعلان دھوکا ہے ، آج اتوار کا دن ہے ، صدرِ مملکت عارف علوی سے استعفیٰ دلوا کر دکھائیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عمران خان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، میری اطلاع کے مطابق اڈیالہ جیل میں صفائی ستھرائی کا کام ہو رہا ہے۔ عمران خان نے کل میدان چھوڑ کر بھاگنے کی بات کی ، وہ انتخابات کی تاریخ لینے آئے تھے اور استعفے کا اعلان کر کے چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں، ان کے اپنے اراکین اسمبلی ان کے ساتھ نہیں، کل کا جلسہ نہیں کارنر میٹنگ تھی، جس میں ملک بھر سے لوگوں کو بلایا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جتنے لوگ عمران خان کے کل کے جلسے میں آئے اتنے لوگ تو میں 2 دن میں اپنے حلقے میں جمع کر سکتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی سمجھدار شخص ہیں، وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ عمران خان کے کہنے پر اپنا اقتدار چھوڑیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں ایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جس سے عوام کو فائدہ ہو ، انہوں نے صرف مخالفین کے خلاف کارروائیاں کیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button