تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کا واقعہ کیسے پیش آیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں  پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے میں شہید اہلکار کے ساتھ موجود اہلکار نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلکاروں نے ملزم کو بوٹ بیسن میں لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھاتے دیکھا، پولیس اہلکار ملزم کو روکنے پہنچےتو لڑکی بھاگ گئی، اہلکاروں نے اسلحہ بردار شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی، ملزم کے مشتعل ہونے پر پولیس اہلکار اس سے اسلحہ نہ لے سکے جبکہ اسی دوران مقتول اہلکار ملزم کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ پولیس اہلکار ملزم کو درخشان تھانے لے جانا چاہ رہے تھے،  اسی دوران ملزم نے گاڑی کی رفتار بہت تیز کردی اور اس دوران اہلکار کے روکنے پر دونوں گاڑی سے باہر آگئے، ملزم اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور گن تان لی، واردات کے بعد ملزم قریب ہی اپنےگھر گیا اور گاڑی تبدیل کی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہےکہ اہلکار کے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button