تازہ ترینخبریںپاکستان

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی موجودگی، ٹریل تھری عوام کے لیے بند

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے علاقے سید پور کے قریب تیندوے کی موجودگی کے شواہد ملنے کے بعد ٹریل تھری کو عوام کے لیے بند کردیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق تیندوے کے ٹریل تھری کے پاس موجودگی کے شواہد ملے ہیں، عوام کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مارگلہ ہلز ٹریل تھری کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر عوام الناس کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اورسیاح غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کریں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سید پور گاؤں کی مساجد سے علاقے میں تین تیندوں کی موجودگی کے اعلانات کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button