تازہ ترینخبریںسپورٹس

فیفا ورلڈکپ : انگلش ٹیم کے کھلاڑی ایران کیخلاف میچ سے پہلے گھٹنوں پر کیوں بیٹھے؟

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 میں گزشتہ روز انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے6  گول سے ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

میچ سے قبل ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران کی فٹبال ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنا قومی ترانا نہیں پڑھا تو وہیں انگلش فٹبال  ٹیم کے کھلاڑی کچھ دیر کیلئے گھٹنوں پر بیٹھے۔

اتوار کو انگلش فٹبال ٹیم کے منیجر نے اعلان کیا تھا  کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ایران کے خلاف میچ سے قبل کچھ دیر کے لیے  گھٹنوں پر بیٹھیں گے۔

 دراصل یہ نسلی تعصب کے خلاف ایک احتجاج ہے جو 2016 سے کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

2014 میں امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص ایریک گارنر کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس اہلکار نے ایرک گارنر کی گردن دبا رکھی تھی اور وہ گُھٹی گُھٹی آواز میں کہہ رہے تھے (I Cant Breathe)۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button