تازہ ترینخبریںسپورٹس

فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، کن عالمی شخصیات نے شرکت کی؟

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کا میلہ قطر میں سج گیا افتتاحی تقریب میں متعدد سربراہان مملکت اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ افتتاح گزشتہ شب قطر کے شہر دوحہ میں ہوا۔ جس میں عالمی کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں امیر قطر تمیم بن حماد نے خطاب میں تمام ٹیموں اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

افتتاحی تقریب میں سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گویتریس، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، فلسطین کے صدر محمود عباس اور فیفا کے صدر سمیت دیگر کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب دوحہ کے البیت اسٹیڈیم میں دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے ورلڈ کپ کا افتتاح ہوا۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کے بہترین فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button