تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

"آئندہ کا پلان راولپنڈی میں بتاؤں گا”

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کردار کشی کرنے پر نون لیگ اور جنگ گروپ کے خلاف لندن میں کیس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ناروے سے بھاگے ہوئے شخص کو استعمال کیا گیا،اس فراڈئیے کو بٹھا کر پورا پروگرام کیا گیا، میں نے تمام کام قانو ن کے مطابق کیا،توشہ خانہ کے اس کیس کا تمام ریکارڈاور رسیدیں موجود ہیں۔

عمران خان نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ جنگ اور جیو ملک میں پروپیگنڈہ کرتا ہے، جنگ گروپ کا مقصد آزادی صحافت نہیں پروپیگنڈا کرنا ہے، توشہ خانہ کیس کو لیکر نون لیگ اور جنگ گروپ مل کر میرے خلاف مہم چلارہےہیں۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ ایمانداری سےصحافت کرتےتو فراڈ شخص کا انٹرویو نہ ہوتا، میری کردار کشی کرنے پر جیو اوراس شخص پرلندن اور دبئی میں کیس کریں گے۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہم تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے،میں تو صر ف اس پر بات کررہا ہوں جو آرمی چیف لگانے والے ہیں جبکہ حکومت نے تو آرمی ایکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے اس اقدامات سےاداروں کونقصان ہوگا،جو بھی تعیناتی ہو وہ میرٹ پرہو جو ادارے کو مضبوط کرے۔

اپنے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ
ارشد شریف کیس پر تحقیقات کرے، کیس میں ہمیں انصاف چاہیے، قوم کو پتا ہونا چاہیے ارشد شریف کا قتل کیوں ہوا؟

حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں ملکی کی معاشی صورت پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونےکا خدشہ 75فیصد اور قرض واپس کرنے کا رسک بھی 75فیصد تک پہنچ گیا، دنیا سمجھتی ہے کہ 75فیصد امکان ہے پاکستان قرضےواپس نہیں کرسکتا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف گیا تو معیشت تباہ ہوجائےگی، ملک میں ڈالر آنا بند ہوجائےگا ہرچیز مہنگی ہوجائےگی اور کوئی ملک ہمارے ملک میں سرماریہ کاری نہیں کرےگا۔

اپنے خطاب کے آخر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دو دن بعد بتاؤں گا کہ کونسے دن راولپنڈی پہنچیں گے، جب مارچ راولپنڈی پہنچے گا تو آئندہ کا پلان بتاؤنگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ میرا آئندہ کا پلان پرامن اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہوگا، ہم آئین کےدائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button