تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی نے عمر فاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق ظہور کے خلاف دبئی میں قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو گھڑی نہیں بیچی گئی، نہ ہی گھڑی بیچنےکے لیے فرح خان کے حوالےکی گئی ۔

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ گھڑی کی قیمت 10 کروڑ کے لگ بھگ تھی، رولز کے مطابق 20 فیصد ادا کرکے  یہ تحفہ عمران خان نے خریدا، اس تحفےکو بیچنےکے بعد رقم گوشواروں میں بھی بتائی گئی ۔ فواد چوہدری  نے دعویٰ کیا کہ عمر ظہور کے تین بھائی ناروے کی جیل میں ہیں، عمر ظہور  پر بھی کرمنل کیسز ہیں، وہ جعلی کاغذات پر اپنے بچوں کو دبئی لے کر گئے ۔

ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جس ڈیلر نے گھڑی 5 کروڑ 70 لاکھ میں خریدی اس نے آگے 6 کروڑ 10 لاکھ میں بیچی، جس ڈیلر کو گھڑی بیچی گئی تھی وہ بھی آج کل ملک سے بھاگا ہوا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button