تازہ ترینخبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید

باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کاتبادلہ گزشتہ رات ہوا، علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو بھی جوان شہید ہوئے، فائرنگ کےتبادلےمیں نائیک تاج محمد اورلانس نائیک امتیاز خان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک تاج محمد کی عمر 33 سال تھی جو کوہاٹ کے رہائشی تھے جبکہ لانس نائیک امتیاز خان کی عمر  30 سال تھی اور وہ مالاکنڈ کے رہائشی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button