تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ کا افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اور احسن اقدام

لاہور ( میاں عمران ارشد) آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور احسن اقدام۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب نے تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کا واٹس ایپ نمبر (9634826-0300) پنجاب بھر کی جیلوں میں آویزاں کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ افسران و ملازمین کو سفری اخراجات و مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اب افسران و ملازمین دفتر سے چھٹی لے کر طویل مسافت طے کر کے صدر دفتر آنے کی بجائے اپنی درخواستیں آئی جی جیل خانہ جات کے واٹس ایپ نمبر پر بھجوا سکیں گے۔

موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی فوری عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ اب افسران و ملازمین اپنے درپیش مسائل کے حل کے لئے طویل مسافت طے کر کے صدر دفتر آنے کی بجائے میرے واٹس ایپ نمبر پر اپنی درخواستیں بھیج سکیں گے جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button