تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان، نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کے لیے سڈنی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی جبکہ سوائے بابر اعظم کے پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، کپتان نے اکیلے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ گرین شرٹس نے مسلسل تین میچز میں فتوحات سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس لیے وننگ کمبی نیشن کے کے ساتھ وہ کیویز کا مقابلہ کرے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ میں بھرپور فارم میں ہے، اس کے بیٹرز اور بولرز دونوں ہی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

گرین شرٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے اسٹرائیک بولر شاہین آفریدی بھی مکمل ردھم میں آچکے ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ایک بجے شروع ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button