تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش پر اہم اجلاس

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کی صورت اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی کے وارنٹ لے لئے گئے ہیں۔ علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ تک رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہوگی، ایئرپورٹ روڈ کو کسی بھی طرح بند نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button