تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔

دورۂ چین میں صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین، پاکستان کے مالی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا سٹریٹیجک تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے، چین نے علاقائی سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی ہے۔

دورۂ چین میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبوں کو فوری اپ گریڈ کرنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button