تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا۔

 رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا، مچھ جیل میں سیاستدان رہتے رہے ہیں ، اختر مینگل نے وعدہ لیا ہے عمران خان کو گرفتار کیا تو  مچھ جیل میں رکھیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان میرے ہتھے چڑھ گیا تو معاف نہیں کروں گا، عمران خان 25 مئی کو ناکام لوٹا تھا تو اس وقت گرفتار کرلیا جاتا، اُس وقت سب کمیٹی بنانے کے بجائے میری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا جاتا، اگر کابینہ میری بات پر توجہ دیتی تو عمران خان کو گرفتار کرلیا جاتا، فتنہ سر نہیں اٹھاتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی پوری قوم کے ساتھ ہے، عمران خان ریاست کے ساتھ لڑ رہا ہے، عمران خان جھوٹ کی بنیاد پر سب کچھ کر رہا تھا، عمران خان کے پاس اختیارات تھے، جھوٹے کیسز بنوائے، عمران خان بول رہے ہیں نیب میرے ہاتھ میں نہیں تھا، طیبہ گل کو کہاں بلایا گیا؟ کہاں رکھا گیا؟ میرے اوپر کیس کیا عمران خان نے نہیں بنوایا؟ عمران خان نے آخری حد تک مجھے انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رینجرز، ایف سی اور اسلام آباد پولیس کے جوان ان کو گرفتار کریں گے، ان کا لانگ مارچ کس طرح ناکام ہوا ہے، لاہور سے 4 سے 5 ہزار آدمی نہیں نکلے، اس وقت ان کا کوئی لانگ مارچ نہیں، دو صوبائی حکومتیں فیڈریشن پر حملہ کر رہی ہیں، عمران خان کو گرفتار کیا تو بلوچستان بھیجوں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹرز کے بورڈ نے کہا اعظم سواتی کےجسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، ان لوگوں نے تشدد کا بیانیہ بنایا، بغیر ثبوت کوئی چیز ثابت نہیں ہوتی، میرے جسم پر 23 زخم تھے، رپورٹ آج بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button