تازہ ترینخبریںسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، گروپ ٹو کے آج دو میچز ہوں گے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ٹو کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرے اہم میچ میں بنگلادیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

نیدرلینڈز اور زمبابوے کے درمیان پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا، ڈچ ٹیم اب تک ٹورنامنٹ کا کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم اگر آج بھارت کو شکست دیتی ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی

جواب دیں

Back to top button