تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

پاکستانی گلوکار سائیں ظہور اور زرسانگا کو ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان دو لوک گلوکاروں کو آغا خان میوزک ایوارڈز 2022 سے نوازا گیا ہے۔

پنجابی فوک گلوکار سائیں ظہور کو صوفی گائیکی پر اور خیبرپختونخوا کی پشتون فوک گلوکارہ زرسانگا کو قبائلی پشتون موسیقی زندہ رکھنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کے 40 ممالک سے 400 مسلمان موسیقاروں کو مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔

آغا خان میوزک ایوارڈز کا انعقاد ہر تین سال بعد کیا جاتا ہے جس میں مسلمان موسیقاروں کی خدمات، موسیقی میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں اور  ان کے عزم کو سراہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button