تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ہیروئن کے کیپسول نگل کر بیرونِ ملک سمگلنگ کی کوشش ، 3 ملزمان

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جبکہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔

ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔

دوسری کارروائی میں چکوال کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 156 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جا رہا تھا۔

باچہ خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور پر اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب افغان باشندے سے 37 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

برآمد شدہ چرس فریزر میں چھپا کر پنجاب سمگل کی جا رہی تھی۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button