تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے پانچویں روز کا گوجرانوالہ سے آغاز کرے گی

 تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما علی اشرف مغل کی رہائشگاہ سے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اپنے چوتھے روز گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا۔

مارچ کے چوتھے روز کا آغاز کامونکی سے ہوا تھا اور اس دوران وہ ایمن آباد سے گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا۔

چن دا قلعہ پہنچنے پر عمران خان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ اِدھر سے میں گوجرانوالہ شہر کے سفر کا آغاز کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر سے جب ہم گزریں گے تو سارے پاکستان میں نظر آئے گا ملک میں انقلاب آرہا ہے، ساری قوم گواہ ہے پاکستان میں پُرامن انقلاب آ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی طور پر آزادی تب ملے گی جب وہ حکومت آئے گی جو عوام چاہتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا این آر او سے چور اوپر بیٹھ جائیں، یہ قوم کبھی انہیں تسلیم نہیں کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button