تازہ ترینتحریکخبریں

رانا ثناء اللّٰہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آڈیو میں لائسنس یافتہ اسلحے کی بات کر رہے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے میں قباحت نہیں ۔ رانا ثناء اللّٰہ خود غنڈہ گردی اور تشدد کی بات کر رہے ہیں، اگر لائسنس یافتہ گارڈز حفاظت پر مامور ہوں تو اس میں برائی کیا ہے؟

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اتنا بیچارا وزیر داخلہ میں نے کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، وہ پریس کانفرنسز کے ذریعے گرفتاریوں کی التجائیں کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، رانا ثناء اللّٰہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی فکر کی بجائے اپنی فکر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ جلد ہمارے شکنجے میں آنے والے ہیں، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے گھیرے میں ہے، بھاگنے نہیں دیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ عقل سے کام لے کر بھاگنے کا بندوبست کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button