تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ڈی ایم حکومت کے 200 روز: شہری بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے

پی ڈی ایم سرکار کے ابتدائی 200 روز میں شہری بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سرکار کے ابتدائی 200 روز مکمل ہوگئے، جس میں شہری بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے۔

موجودہ دور میں بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ، بنیادی ٹیرف اور سہہ مائی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 12.67روپے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

جس سے بجلی صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اربوں روپے اضافے کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 91.15 روپے تک فی لیٹرمہنگی کیں ، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 74 روپے 94 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 91 روپے 15 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا

مٹی کا تیل فی لیٹر قیمت میں66 روپے27 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 68 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

پی ٹی آئی دور میں بجلی 9.20 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات54.62روپے تک فی لیٹر مہنگی کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button