تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف کیس اپنےمنطقی انجام تک نہ پہنچا تو بہت نقصان ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

 ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے شہید صحافی ارشد شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ کیس اپنےمنطقی انجام تک نہ پہنچا تو بہت نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد سینئر اور ممتازارشدشریف سے متعلق ہے، حقائق کا صحیح ادراک انتہائی ضروری ہے ، پریس کانفرنس کی حساسیت کی وجہ سے وزیراعظم کو پیشگی آگاہ کیا گیا۔

ارشد شریف کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ شہید ارشد شریف کے لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں لیکن عوامل کا احاطہ کرناضروری ہے، جن کےتحت مخصوص بیانیہ بنایا اور لوگوں کو گمراہ کیا گیا، اداروں اور ان کی لیڈر شپ یہاں تک آرمی چیف پر بھی بے جا تنقید کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی وفات انتہائی اندوہناک واقع ہے، تکلیف کی گھڑی میں ہم سب ارشد شریف کی فیملی کیساتھ ہیں ، ارشد شریف پاکستان کےآئیکون تھے، ارشد شریف ایک فوجی کے بیٹے اور بھائی تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ارشد شریف صاحب کےپروگرام صحافتی دنیا میں یادگار رہیں گے، ان کی وجہ شہرت تحقیقاتی صحافت تھی۔

ارشدشریف کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخارنے بتایا کہ دیکھنا ہوگا مرحوم ارشدشریف کے حوالے سے سامنے آنے والے حقائق کیا ہیں، 5 اگست کو کے پی حکومت کی جانب سے ارشد شریف کے حوالے سےتھریٹ الرٹ جاری کیا گیا، ہماری اطلاع کےمطابق یہ تھریٹ چیف منسٹر کے پی کی جانب سے دائر کیا گیا، ارشد شریف سے متعلق تھریٹ وزیراعلیٰ کے پی کی خاص ہدایت پر جاری کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ارشدشریف کےافسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات کی بہت ضرورت ہے، دیکھنا ہوگا وقار احمد اور خرم احمد کون تھےکیاارشدشریف انہیں جانتےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے ارشد شریف سےلندن میں ملاقات کے دعوے کیے، کیایہ دعوےبھی فیک نیوزاورڈس انفارمیشن کاحصہ تھے، کینیاپولیس اورحکومت نےاس کیس میں اپنی غلطی تسلیم کی ہے لیکن بہت سےسوالات جواب طلب ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس افسوسناک واقع کی صاف شفاف تحقیقات بہت ضروری ہے، اس کمیشن کوبین الاقوامی ایکسپرٹس اورنمائندوں کی ضرورت ہےتوانہیں بھی شامل کیاگیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ارشدشریف کی وفات افسوسناک واقعہ ہےجوقوم کورنج وغم میں مبتلاکردیا، ہم سب کوانکوائری کمیشن کی رپورٹ کاانتظارکرناچاہئے، ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں تو ہم ان کو اپنے خون سے دھو رہےہیں۔

ارشد شریف سے متعلق صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے تھریٹ جاری کیا جس کا ہمیں معلوم نہیں تھا، ہمیں اس تھریٹ کی تفصیلات سےمتعلق کوئی اطلاعا ت نہیں تھیں۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میں کل والی پریس کانفرنس پرکمنٹ نہیں کرسکتا، جوانکوائری کمیشن بناہےوہ ان تمام شواہدکودیکھےگا، اس لئےکہاہےکہ غیرجانبداراورشفاف تحقیقات ہوں، یہ کیس اپنےمنطقی انجام تک نہ پہنچا تو بہت نقصان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button