تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا ، ہر آنکھ آشکبار

سینئر صحافی شہید ارشد شریف کاجسد خاکی آخری دیدار کے لئے گھرپہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی نجی اسپتال سے ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔

نجی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے جسد خاکی ان کی رہائشگاہ پہنچایا گیا، جہاں ارشد شریف کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب ان کا آخری دیدار کریں گے۔

اس موقع پر نجی اسپتال میں پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

دوسری جانب ارشد شریف کے گھر پر مسلسل لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ارشد شریف کے گھر کے باہر شہریوں نے اظہار محبت کے لئے پھولوں کے ڈھیر لگا دیے ہیں۔

گذشتہ روز ارشد شریف کی والدہ نے ویڈیو پیغام میں درخواست کی تھی کہ پہلے میرے گھر آئیں، پھر جنازے میں شریک ہوں۔

والدہ نے کہا تھا کہ چاہتی ہوں میرے بیٹےکا اچھا جنازہ ہو، پھولوں سے لدا ہو چھوٹی سی درخواست ہے میرے بیٹے کا آخری سفر اچھا ہو۔

خیال رہے شہید ارشد شریف کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر دو بجے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے ارشد شریف کا جسدخاکی پرسوں رات پاکستان پہنچایا گیا، جہاں اسلام آباد ائیرپورٹ پر اہل خانہ نے میت وصول کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button