تازہ ترینخبریںپاکستان

ارشد شریف شہید کی نماز جنازہ آج ہوگی

کینیا میں پولیس کی گولی سے شہید ہونے والے پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگی۔

شہید ارشد شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر دوپہر دو بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی اور وفاقی دارالحکومت میں سپردخاک کیا جائیگا۔

گزشتہ روز پمز اسپتال میں ارشد شریف کے پوسٹمارٹم کے بعد ان کی میت کو قائداعظم اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ کچھ دیر میں شہید کے گھر منتقل کی جائیگی۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹر وقاص کی سربراہی میں 8 رکنی بورڈ نے کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسرے بورڈ کی سفارش شہید کا فل باڈی سی ٹی اسکین اور مختلف ہڈیوں کا ایکسرے کیا گیا، ڈائریکٹرز پمز کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے میں کچھ وقت لگے گا۔

دوسری جانب  شہید کے گھر پر لوگوں کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے، ارشد شریف کے گھر کے باہر صبح سویرے ہی شہریوں نے اظہار محبت کے لیے پھولوں کی پتیاں بچھا دی ہیں، ان کے گھر آنے والوں میں طلبہ، اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلا، بیوروکریٹس اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ملک بھر سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین کی بڑی تعداد ان کی رہائشگاہ پہنچ کر شہید صحافت ارشد شریف کی دلیری اور بے باک صحافت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان دروازے پر گلدستے رکھ رہے ہیں۔

ہر شخص ارشد شریف شہید کے آخری دیدار اور انہیں عقیدت و احترام سے الوداع کہنے  کیلیے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ارشد شریف کی والدہ نے مختصر ویڈیو پیغام میں اپنے بیٹے کے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ شہید کو رخصت کرنے کیلیے پہلے ان کے گھر آئیں اور انہیں باوقار انداز میں آخرت سے سفر پر روانہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button