تازہ ترینخبریںپاکستان

قرضوں کی ری شیڈولنگ : پیرس کلب نہیں جائیں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، بانڈ کے حوالے سے ادائیگی بھی بروقت کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، سٹیٹ بینک نے مؤخر ادائیگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کردیا ہے، 50 ہزار ڈالر تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عالمی ادارے بھی ہمارے کیے گئے فیصلوں کی تائید کریں گے۔ اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات بھی دور کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button