تازہ ترینخبریںکاروبار

اس ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ مہنگی اور کتنی سستی ہوئیں؟

رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں قریب ایک فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی شرح 30 اعشاریہ62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 13 پیسے اور ٹماٹر کی قیمت میں 41 روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 190 گرام چائے کی قیمت 8 روپے 35 پیسے جبکہ دال چنا کی فی کلو قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ جبکہ زندہ مرغی 1 روپیہ 85 پیسہ فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے صابن، دودھ، مٹن، انڈے اور چاول بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

 حالیہ ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتیوں میں کمی رونما ہوئی جبکہ 21 میں استحکام دیکھنے میں آیا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 63 پیسے اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 48 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے ۔ حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں 64 پیسے اور دال مسور کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے چینی، کیلے، لہسن اور آلو کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button