تازہ ترینخبریںپاکستان

ٹرانسجینڈر افراد غلیظ لوگ ہیں، یہ قوم لوط سے تعلق رکھتے ہیں: سینیٹر محسن عزیز

ٹرانسجینڈر اور انٹر سکیس مکمل طور پر دو مختلف مخلوق ہیں جنہیں یہاں ملایا جا رہا ہے۔ انٹرسیکس اللہ کی مخلوق ہے جبکہ ٹرانسجینڈر غلیظ لوگ ہیں۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر محسن عزیز نے ٹرانسجینڈر افراد کو قوط لوم قرار دے دیا۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر افراد غلیظ لوگ ہیں، ٹرانسجینڈرز خواجہ سرا نہیں ہیں۔ ٹرانسجینڈر اور انٹر سکیس مکمل طور پر دو مختلف مخلوق ہیں جنہیں یہاں ملایا جا رہا ہے۔ انٹرسیکس اللہ کی مخلوق ہے جبکہ ٹرانسجینڈر غلیظ لوگ ہیں۔

ٹرانسجینڈر ایکٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سینیٹ ایسا کوئی بھی قانون نہیں بنائے گی جو اسلام، اسلامی قوانین اور شریعت کے منافی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ اگر ہمیں ضرورت پڑی تو علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی مشاورت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button