تازہ ترینتحریکخبریں

امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی میں آ سکتے ہیں ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں واپسی امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کردی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفر کی تحقیقات کی جائیں تو اسمبلی واپس آ سکتے ہیں ۔ سٹیبلشمنٹ سے ہمارے اچھے  تعلقات تھے، پتا نہیں کب اور کیسے خراب ہوئے، اپوزیشن سے زیادہ حکومت کو سٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے ، ہم اپوزیشن میں ہیں تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے تعلقات کیسے ہو سکتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ خطے میں سب کے ساتھ ملکی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت معیشت کو ایسےمقام پر لے آئی ہے کہ دوا کے بجائے سرجری کی ضرورت ہے ، مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں ، حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے نیب کے 1100 ارب روپے کے مقدمات ختم کرائے، نیب کا کیس ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نوازشریف بھی وطن واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے ، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تھی اس لیے غلطیاں ہوئیں، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button