تازہ ترینخبریںپاکستان

سکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا کورس پڑھایا جائے گا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کورس متعارف کروایا جارہا ہے، ابتداً یہ کورس صرف اسلام آباد کے طلبہ کو پڑھایا جائے گا۔

جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مذکورہ کورس جانوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا جو بچوں کو سکھائے گا کہ جانور رکھنا باعث تفریح نہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم کے سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کورس اسلام آباد کے تمام سکولوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس خصوصی کورس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور جانوروں کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کریں تاکہ وہ بہتر شہری بن سکیں۔

سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ مذکورہ کورس اسلام میں جانوروں کے حقوق اور دنیا بھر میں جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے طریقوں کے مطابق ہے ،اس کورس میں بچوں کو پالتو جانور اور پاکستان میں پائے جانے والے جانور اور غیر ملکی جانوروں کے بارے میں بتایا جائے گا اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ غیر ملکی جانوروں کو ان کے آبائی ممالک سے دور رکھنا کس طرح نقصان دہ ہے۔

یہ کورس ممکنہ طور پر اکتوبر کے آخر تک اسلام آباد کے تمام سکولوں میں متعارف کروا دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button