تازہ ترینخبریںپاکستان

احسن اقبال کیخلاف نیب کا نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب کی جانب سے دائر نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس خارج کر دیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟ نیب آرڈیننس میں کیا آپ کے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہے؟ کون اس کا ذمے دار ہے؟

عدالت نے احسن اقبال کے خلاف نیب کی جانب سے بنایا گیا ریفرنس خارج کر دیا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ناں؟ 3 سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا، احد چیمہ بہترین افسر تھے، کون ذمے دار ہے اس سب کا؟ شہریوں کی بھلائی کے لیے پراجیکٹ کو روک دیا، آپ نے نقصان پہنچایا یا مارشل لاء والوں نے، آپ نے احسن اقبال کو پکڑ لیا ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button