تازہ ترینخبریںپاکستان

مداخلت نہ رکی،چیف سیکرٹری پنجاب 14روزہ چھٹی پر چلے گئے

پنجاب کی بیورو کریسی میں مداخلت نہ رکی ،چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 14روز کی چھٹی پر چلے گئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کامران علی افضل کی 17سے 30ستمبر تک چھٹی منظور ہوئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کامران علی افضل کی غیر موجودگی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللہ سنبل چیف سیکرٹری آفس کے معاملات دیکھیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی بھیجا تھا۔ذرائع کے مطابق مراسلے میں لکھا گیا تھا کہ تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں نہ کہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر، ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ سٹیمپ نہیں بن سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button