تازہ ترینخبریںپاکستان

لانچ کے اندردم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

کراچی میں چشمہ گوٹھ کے قریب سمندر میں لانچ کے اندر دم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد لانچ کے چیمبر میں سو رہے تھے، لانچ میں سوار ایک اور شخص کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت قادر، ظہیر اور دیدار کے ناموں سے ہوئی، اب تک کی تفتیش کے مطابق تینوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button