تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد، پنجاب حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا

پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والے بدترین تشدد کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پچیس مئی کو اپنی حکومت کی برطرف کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اس دوران عمران خان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 25 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لایا جائے گا، تاہم اس دوران پنجاب میں اس وقت کی حمزہ شہباز اور وفاق میں میاں شہباز شریف کی حکومت نے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت پر تشدد کیا تھا۔

پنجاب حکومت دوبارہ ملنے کے بعد متعدد بار پی ٹی آئی رہنما صدائیں د ےرہے تھے اس غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث لوگوں کیخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی ، اب تک متعدد اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے لکھا کہ 25 مئی کے واقعات میں صرف جونیئر پولیس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی انصاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے جسٹس ریٹائرڈ بلال صاحب کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا ہے جو ان واقعات کی ذمہ داری کا تعین کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button