تازہ ترینجرم کہانیخبریں

55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ ہلاک

دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی،ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا،ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی،

ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

دوسری بائیک پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہوگیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت مدثر عرف بچھو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا۔

ہلاک ڈاکو راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی ہے اورفرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button