تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

’’حکومت نے اپنی حرکتوں سے عمران خان کا سیاسی قد مزید بڑھادیا‘‘

 پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ، مریم نواز اور خواجہ آصف نے اپنی حرکتوں کی وجہ سے خود عمران خان کا سیاسی قد مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کی جانب سے موجودہ حالات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

اعتزاز احسن  نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر داخلہ راناثناء اللہ اور مریم نواز کا شکرگزار ہونا چاہیے،رانا ثنااللہ جو حد سے گزر گئے ہیں اس کا عمران خان کو بھرپور فائدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے عمران خان کو فائدہ ہورہا ہے، گزشتہ روز مریم اورنگزیب نے اپنی پریس کانفرنس میں چیف جسٹس کے حوالے سے جو بات کہی ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں جو زبان استعمال کی ہے ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، تنصیبات پر جو حملے ہوئے اس پر آئی جی سمیت اہم افسران کو کٹہرے میں ہونا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button