تازہ ترینخبریںپاکستان

یونان کشتی حادثے میں 12 پاکستانی ریسکیو، متعدد لاپتہ ، ہلاکتیں 78 ہو گئیں

جنوبی یونان کے ساحل پر ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے درجنوں تارکینِ وطن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں تاہم پاکستانی سفارتخانے نے 12 پاکستانیوں کے ریسکیو کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم نے پیلوس شہر کے جنوب میں ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں متعلقہ یونانی حکام سے رابطہ کیا۔ سفارتخانے کے مطابق ایک ٹیم نے وہاں کا دورہ کر کے ابتدائی معلومات حاصل کی ہیں۔

سفارتخانے نے کالاماٹا شہر میں بچائے جانے والے 12 پاکستانی باشندوں سے ملاقات کی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق جن افراد کو بچایا گیا ہے ان میں دو کا تعلق پاکستان کے زیر انتطام کشمیر کے علاقے کوٹلی سے ہے جن میں محمد عدنان بشیر اور حسیب الرحمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد حمزہ ولد عبدالغفور اور ذیشان سرور ولد غلام سرور گجرانوالہ، عظمت خان ولد محمد صالحو ضلع گجرات، محمد سنی ولد فاروق احمد اور زاہد اکبر ولد اکبر علی شیخوپورہ، مہتاب علی ولد محمد اشرف منڈی بہاؤالدین، رانا حسنین ولد رانا نصیر احمد سیالکوٹ، عثمان صدیق ولد محمد صدیقکا تعلق گجرات سے ہے جبکہ عرفان احمد ولد شفیع اور عمران آرائیں ولد مقبول ہسپتال میں داخل ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ وہ یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور مزید معلومات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button