
کراچی میں اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں مبینہ طور پر بیوی نے سابقہ شوہر کے ساتھ مل کر موجودہ شوہر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سابق شوہر سمیت دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمہ دعا نے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ مل کر اپنے موجودہ شوہر حمزہ ولد ظہور کو قتل کیا تھا
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حمزہ کو اس کے گھر کے اندر پھندا لگا کر قتل کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مومن آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ دعا زوجہ حمزہ کو گرفتار کر لیا۔







