
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر مشاورت کےلیے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت مانگ لی۔
جیو نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ بجٹ حساس معاملہ ہے، آئینی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ بحٹ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری عمران خان نے دینی ہے لہٰذا ملاقات ضروری ہے۔







