
اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق گھر کے مالک امان اللہ کی رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں جبکہ ان کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی منسوخ ہوچکا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق امان اللہ کو 26 نومبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا







