تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاپاکستان

کراچی: خاتون پولیس افسر کا ساتھی اہلکاروں پر تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

کراچی میں ایک خاتون تفتیشی پولیس افسر نے اپنے ساتھی افسران اور اہلکاروں پر تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کر دیا۔

 

خاتون افسر نے ایک ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ اغواء کے کیس میں گرفتار ملزم کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے جبکہ مجھے تفتیش کرنے سے روکا جا رہا ہے

 

 

خاتون تفتیشی افسر کے مطابق میں نے 10 روز سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے لیکن مجھے تفتیش آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

 

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے

جواب دیں

Back to top button